پاکستان میں کورونا وائرس کی روسی ویکسین آئندہ 2 ہفتوں میں دستیاب ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کی روسی ویکسین آئندہ 2 ہفتوں میں دستیاب ہوگی
پاکستان میں کورونا وائرس کی روسی ویکسین آئندہ 2 ہفتوں میں دستیاب ہوگی

اسلام آباد: وطنِ عزیز پاکستان میں روس کی بنائی ہوئی کورونا ویکسین آئندہ 1 سے 2 ہفتوں میں دستیاب ہوگی جبکہ پاکستان نجی سطح پر ویکسین فروخت کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

کورونا ویکسین رآمد کرنے والی مقامی لیبارٹری کے ڈائریکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر روس سے درآمد کی جانے والی ویکسین کے بارے میں بتایا کہ ویکسین 1 سے 2 ہفتوں میں پاکستان میں دستیاب ہوگی جو کورونا وائرس کے خلاف 91 اعشاریہ 6 فیصد مؤثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

عالمی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نجی لیبارٹری کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم دیگر ممالک سے بھی کورونا ویکسین درآمد کرے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم روس کی اسپٹنک فائیو دیگر ویکسینز کے مقابلے میں پہلے دستیاب ہوگی، تاہم انہوں نے ویکسین کی درآمدی قیمت نہیں بتائی۔

نجی لیب کے ڈائریکٹر نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی جو قیمت مقرر ہے، پاکستان میں اسپٹنک فائیو کی قیمت اس سے زائد ہوسکتی ہے جبکہ عالمی سطح پر اسپٹنک 5 کی 2 خوراکوں کی قیمت 20 ڈالر مقرر ہے۔

پاکستانی کرنسی میں اسپٹنک فائیو کی 2 خوراکوں کی قیمت 3 ہزار 200 روپے سے زائد ہوسکتی ہے جس پر کورونا میں مبتلا افراد کے اہلِ خانہ نے تحفظات کا اظہار کیا۔ نجی لیب ڈائریکٹر کے مطابق آئندہ 3 سے 4 ماہ میں ویکسین کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے، تاہم سابق معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نجی لیب سے براہِ راست معاہدے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان نے روسی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

کراچی میں گزشتہ ماہ 24 جنوری کو میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ہنگامی استعمال کیلئے کورونا وائرس کی ایک اور ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے روسی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

Related Posts