یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر روس کا راکٹ حملہ، 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر روس کا راکٹ حملہ، 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی
یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر روس کا راکٹ حملہ، 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی

چپلن: یوکرینی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر روس کے راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کی ولودومیر زیلنسکی حکومت نے روس کے راکٹ حملے کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ روس نے راکٹ حملہ ہمارے قومی یومِ آزادی پر کیا جبکہ آج روس کو ہمارے ملک میں فوجی آپریشن کا آغاز کیے 6 ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔

یوکرینی حکومت کا کہنا ہے کہ روس کے حملے کے نتیجے میں یوکرین کے مشرقی علاقے چپلن میں ایک گاڑی جل کر راکھ ہو گئی جس پر5 افراد سوار تھے جو ہلاک ہوگئے۔ حملے کے نتیجے میں کمسن لڑکا بھی جان کی بازی ہار گیا۔

اقوامِ متحدہ کے سکیورٹی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین پر جو راکٹ حملہ کیا، اس کے نتیجے میں کم و بیش 50 افراد زخمی ہوئے جبکہ 4 مسافر گاڑیاں آتشزدگی کا شکار ہوئیں۔

صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ روس کی یہ جنگ بے معنی ہے جس کے نتیجے میں یوکرین سمیت دیگر ممالک کے لاکھوں افراد غربت کا شکار ہو رہے ہیں۔ 

Related Posts