روس یوکرین معاملے پر کل بھی نیوٹرل تھے اور آج بھی ہیں، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دادی کی علالت، وزیر خارجہ کا روانڈا جانے کا پروگرام منسوخ
دادی کی علالت، وزیر خارجہ کا روانڈا جانے کا پروگرام منسوخ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کی وجہ سے ہمیں فوڈ سکیورٹی کا چیلینج درپیش ہے، مہنگائی کی صورت میں لڑائی کا پاکستان کے عوام سمیت دنیا بھر کو نقصان ہورہا ہے، روس یوکرین معاملے پر کل بھی نیوٹرل تھے اور آج بھی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین معاملہ پر پاکستان کل بھی نیوٹرل تھا اور آج بھی ہے، روس یوکرین جنگ سے پہلے پاکستان یوکرین سے کھاد، گندم اور دیگر غذائی اجناس خرید رہا تھا، جنگ کی وجہ سے ہمیں مزید فوڈ سیکیورٹی کا چیلینج درپیش ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تنازع فریقین کے درمیان سفارتکاری اور بات چیت سے حل ہو، چاہتے ہیں یہ جنگ جلد ختم ہو، مہنگائی کی صورت میں اس جنگ کا پاکستان کے عوام سمیت دنیا بھر کو نقصان ہورہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی بنیاد آصف زرداری نے رکھی تھی، اس منصوبے میں پابندیوں کو مدنظر رکھ کر مثبت پیشرفت چاہتے ہیں، پاک ایران تعلقات میں کافی گنجائش موجود ہے۔

مزید پڑھیں:امپورٹڈ حکومت سے کسی اچھائی کی توقع نہیں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کو اس کے خلاف عدم اعتماد سے جوڑنا بہت بڑی غلط فہمی ہے، اس کا ثبوت ہے روس یوکرین تنازعہ میں عمران حکومت کی طرح ہم بھی غیرجانبدار ہیں، اگر دورہ روس پچھلی حکومت جانے کی وجہ ہوتی تو اس جنگ بارے ہمارا موقف مختلف ہوتا۔

Related Posts