روس کا یوکرین پر مبینہ حملہ، دارالحکومت کیف میں دھماکوں کی گونج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس کا یوکرین پر مبینہ حملہ، دارالحکومت کیف میں دھماکوں کی گونج
روس کا یوکرین پر مبینہ حملہ، دارالحکومت کیف میں دھماکوں کی گونج

ماسکو: روسی حکومت نے یوکرین پر حملے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد یوکرینی دارالحکومت کیف اور دیگر مختلف علاقوں میں دھماکوں کی گونج سنی گئی۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر نے گزشتہ روز ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے ڈونباس میں فوجی آپریشن کا اعلان کیا تھا۔ ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ بیرونی مداخلت ہوئی تو روس جواب دے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرینی دارالحکومت کیف اور ڈونباس میں دھماکے سنے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین تنازع: امریکا کا روسی اداروں اور شخصیات پر پابندی کا اعلان

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن یوکرین کی دھمکیوں کا جواب ہے اور اس کا مقصد خطے کو اسلحے سے پاک کرنا ہے۔ کسی بھی خون خرابے کا ذمہ دار یوکرین ہوگا۔ روسی حملے کے بعد یوکرین میں سول فضائی پروازیں محدود ہوگئیں۔ 

عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ روس کے یوکرین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حملہ انسانیت کو تباہ کن نقصانات سے دوچار کرے گا۔ عالمی برادری روس کو جوابدہ سمجھے گی۔

امریکی صدر نے روسی حملے کے ردِ عمل میں قوم سے خطاب کا اعلان کردیا۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن کو امن کو موقع دینا ہوگا۔ کئی لوگ پہلے ہی ہلاک ہو گئے۔ گزشتہ روز امریکا کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 روز میں روس کی جانب سے بڑے حملے کا خدشہ ہے۔

Related Posts