روس نے ٹک ٹاک طرز کی اپنی ایپ بنانے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس نے ٹک ٹاک طرز کی اپنی ایپ بنانے کا اعلان کردیا
روس نے ٹک ٹاک طرز کی اپنی ایپ بنانے کا اعلان کردیا

ماسکو:روس نے چین کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے طرز کی اپنی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ روسی ویڈیو شیئرنگ ایپ جس ادارے کی مدد سے تیار کی گئی ہے اس کی مالک صدر پیوٹن کی بیٹی کترینہ ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق حکومت کی زیر اثر سب سے بڑی انرجی کمپنی گیزپروم سے منسلک ملک کی نامور میڈیا کمپنی نے ٹک ٹاک ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے گروپ سی ای او ایلیگژنڈر زہاروف کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ایپ صدر پیوٹن کی بیٹی کترینہ تیخونوف کے ماتحت چلنے والی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر بنائی جائی گی۔

ایلیگژنڈر زہاروف کے مطابق ان کی میڈیا کمپنی نے یا مولوڈیٹس کے نام سے سروس بھی خریدلی ہے، روسی بلاگرز کے لیے ویڈیو سروس منصوبے کو جلد تخلیق کیا جائے گا جبکہ آئندہ 2 سال تک منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ گیزپروم گروپ کا شمار روس کی نیم سرکاری انرجی کارپوریشن میں ہوتا ہے۔اس کمپنی کے ماتحت سب سے بڑا میڈیا نیٹ ورک ہے جس میں متعدد میڈیا چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں گیزپروم کے سی ای او نے یو ٹیوب کی طرز پر 2 ویب سائٹس بھی لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جو آئندہ 2 سال میں مکمل ہوں گی۔

Related Posts