پی ڈی ایم تحریک آپسی اختلافات کی وجہ سے ہی ختم ہو جائے گی،وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر کے بعد اگلا ہدف سندھ، وزیر اعظم نے اہم فیصلے کرلئے
آزاد کشمیر کے بعد اگلا ہدف سندھ، وزیر اعظم نے اہم فیصلے کرلئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک آپسی اختلافات کی وجہ سے ہی ختم ہو جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ احتساب سے کوئی بھی نہیں بچے گا، میں نے خود عدالتوں میں پیش ہوکر جواب دیے، اپوزیشن رہنماء بھی نیب کو جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں۔

ذرائع کے مطابق ترجمانوں کو چارٹر آف ڈیموکریسی کے آرٹیکل 23 پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی میں سینیٹ انتخاب کی اوپن بیلٹنگ پر اتفاق کیا تھا۔ اب اپنے ہی چارٹر کے خلاف جاکر اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران معلوم ہوا مسلم لیگ ن میں بڑے قبضہ مافیا موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک آپسی اختلافات کی وجہ سے ہی ختم ہو جائے گی،استعفیٰ دینے والے اب استعفوں سے بھاگ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران معلوم ہوا مسلم لیگ ن میں بڑے قبضہ مافیا موجود ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں اور سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی احتساب سے بھاگ نہیں سکتا، میں نے خود عدالت میں ہر چیز پیش کی، مولانا فضل الرحمان نیب میں اس لیے پیش نہیں ہورہے کہ ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔اجلاس میں لینڈ مافیا کے خلاف جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Related Posts