کراچی : مقامی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرمزید 10پیسے سستا ہوگیاجب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی 2پیسے قدر بڑھ گئی ۔
یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 2پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید154.98روپے سے بڑھ کر155روپے اورقیمت فروخت155.08روپے سے بڑھ کر155.10روپے ہوگئی ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.60روپے سے گھٹ کر154.50روپے اور قیمت فروخت154.90روپے سے گھٹ کر154.80روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں:حجاج کرام کی جانب سے جمع کروائی رقم پر بینکوں سے سود لینے کا انکشاف