بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیوکی سے متعلق آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rumpus erupts in NA over presenting ordinance regarding Kulbhushan Jadhav's appeal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :حکومت نے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کی اپیل سے متعلق آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کردیا، اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے ایوان میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

2 جولائی کو پاکستان نے کل بھوشن یادیوکی جانب سے سزا ء کے خلاف نظرثانی درخواست داخل کرنے سے انکار کے بعد تیسری قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔16 جولائی 2010 کو ہندوستانی انچارج ڈی افیئرزدفتر خارجہ پہنچے تھے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کاکہناہے کہ ویانا کنونشن کے تحت پاکستان بھارتی جاسوس کو قونصلر رسائی دے رہا ہے، کل بھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو بھی 25 دسمبر 2017 کو ان سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے دو قونصلر افسران کو کل بھوشن یادیو تک رسائی فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ایٹمی اثاثوں کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرار

حکومت کی جانب سے بھارتی جاسوس کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا جس کی وجہ سے ایوان میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

Related Posts