وزیر اعظم کاآئین معطل کرنے پر غور، ملک میں ایمرجنسی کے نفاذکی افواہیں زیرگردش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan Interview to Chinese media

اسلام آباد: ملک میں سیاسی کشیدگی کے بعد افواہوں کا بازار گرم، سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کی جانب سے آئین معطل اورملک میں ایمرجنسی کے نفاذکی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اطلاعات کے مطابق پرویز خٹک کے پارٹی اجلاس میں سخت اختلافات کے بعدخبریں آرہی ہیں ،وزیراعظم کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عمران خان آخری وار کے لیے تیارہیں اور اس حوالے سے وزیر اعظم نے تینوں فوجی سربراہان کو مشاورت پر بلا لیاہے۔

سوشل میڈیا پر جاری افواہوں میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ صدر مملکت ایمرجنسی کسی بھی وقت لگا سکتے ہیں اور دوران ایمرجنسی صدارتی ریفرنڈم کی کال دی جائیگی، 3 ماہ تک پارلیمنٹ سے منظوری کےبغیر ملک چلایا جائے ،سپریم کورٹ کی مداخلت کو نہیں مانا جائے گا۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب کرلیا

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں گزشتہ 3 سال سے حکومت کے خاتمے اور ملک میں ایمرجنسی و مارشل لاء کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیچ پر ہیں اور کسی بھی قسم کی افراتفری اور عدم استحکام کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related Posts