وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب کرلیا
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 جنوری منگل کو طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ کو، کورونا، اومی کورون کیسز اور حفاظتی اقدامات پر،بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو فنانس بل،اسٹیٹ بینک سمیت اسمبلی سے منظور ہونیوالے بلز بارے بھی اعتماد،میں لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کو نوازشریف کی واپسی کے لئے شہباز شریف کی گارنٹی کے معاملے میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا،کابینہ اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک پر بھی مشاورت کرے گی۔

وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ پاکستان میں مقررہ وقت سے زائد مقیم غیر ملکی شہریوں کوقیام کے لئے ایمنسٹی سکیم دینے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

غیر ملکی شہریوں کو وزارت داخلہ کی ایمنسٹی اسکیم کے تحت پاکستان سے واپس جانے کی تجویز پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ کابینہ میں منظوری کیلئے پیش ہوگا، رولز آف بزنس میں ترامیم کی تجاویز کابینہ میں زیر بحث آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ایس ایس ایل کے سی ای او کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ فرسٹ وویمن بنک کا آڈٹ کرانے کی منظوری دے گی۔

کابینہ پاکستان اسینشئل سروسز ایکٹ کے تحت مجاز افسر کی تقرری کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی یو این ٹی او سی میں شمولیت پر سمری کابینہ میں پیش ہوگی۔

کابینہ پاکستان ریلویز فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ریلوے کنسٹریشن پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی،ریگولیٹری اتھارٹیز کے امور کی آڈیٹر جنرل کے ذریعے آڈٹ کی منظوری پر غور ہوگا۔

مزید پڑھیں: صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ مڈل کلاس طبقے کو ہوگا، فواد چوہدری

نیپرا کی سال 2020-21 کی سالانہ اور سٹیٹ انڈسٹری 2021 رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی،کابینہ کی ذیلی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔

Related Posts