سندھ اسمبلی میں پھر ہنگامہ، اسپیکرآغاسراج درانی اور خرم شیرزمان آمنے سامنے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt presented the mini budget in the assembly.

کراچی: سندھ اسمبلی میں آج پھر حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد ہنگامہ آرائی، اسپیکرآغاسراج درانی اور خرم شیرزمان آمنے سامنے آگئے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکرآغاسراج درانی کی زیر صدارت جاری تھا کہ اپوزیشن ارکان نے سینیٹ الیکشن کےدوران مخالفین کو ووٹ دینے والے ارکان کی آمد پر شور کرنا شور کردیا۔

بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پرپی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں جس پر اسپیکر نے کہاکہ یہ اپنے منہ پر مارو،آغاسراج درانی کے ریمارکس پر خرم شیر زمان بھی طیش میں آگئے ۔

اسپیکرآغاسراج درانی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ان لوگوں کا مقصد اجلاس کی کارروائی میں خلل ڈالنا ہے، ان لوگوں کو ایجنڈا پڑھنا نہیں آتا ۔آغاسراج درانی کے ریمارکس پر اپوزیشن ارکان نے اسپیکرڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا، لانگ مارچ کا اعلان متوقع

اس سے قبل 26 فروری کو بھی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تصادم ہوا تھا،ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، تلخ جملوں کا تبادلہ، ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا تو اپوزیشن ارکان نے دعا کے دوران شور شرابہ شروع کردیا جس پر حکومتی ارکان بھی برس پڑے۔تحریک انصاف کے ارکان کے شور پر اسپیکر آغا سراج درانی نے کا کہ بہت افسوس کی بات ہے دعا کےدوران خلل ڈالا گیا۔

خرم شیر زمان اور مکیش چاؤلہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اس دوران کچھ اراکین اسمبلی بیچ بچاؤ کراتے رہے۔

Related Posts