پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر آر ایس ایس سے ملتی جلتی تنظیمیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں سیکورٹی ایجنسیز اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسے افراد اور تنظیموں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تو جوقاتلوں کو ہیرو بنا کر پیش کرتے ہیں۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اسلام کے نام پر شدت پسند آر ایس ایس سے مشابہ تنظیموں کو فروغ دیا جارہا ہے، اگر ہم نے قانونی یا نظریاتی اعتبار سے ان کی بیخ کنی نہ کی تو آنے والا وقت ہمارے لیے بہت تاریک ثابت ہوسکتا ہے۔
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کے عوام جو مسلکی اور سیاسی جانبداری سے آگے نک،ل سکتے ہیں اور یہ دیکھ سکتے ہیں کہ اسلام درحقیقت کیا ہے، انہیں آگے آ کر اپنے آپ کو ایسے عناصر کے خلاف منظم کرنا ہوگا تاکہ اِن قاتلوں کا مقابلہ کیاجاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کی بیخ کنی اور جو لوگ ان کی تعریفوں میں مصروف رہتے ہیں، ان کا مقابلہ کرنا ہمارے لیے ضروری ہے۔ بصورتِ دیگر ہمارے لیے مستقبل کا وقت بے حد مشکل ہوگا۔ جو لوگ اپنے آپ کو منظم نہیں کرسکتے، مشکل وقت کیلئے تیار ہوجائیں۔
More importantly, the people of Pakistan, those who can rise above sectarian/political biases & see Islam for it really is, RISE UP & ORGANIZE YOURSELF EFFECTIVELY AGAINST THESE MURDERERS & THOSE WHO GLORIFY THEM or else prepare for a very turbulent time ahead.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) July 30, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وطنِ عزیز میں مذہبی امتیاز اور فرقہ وارانہ منافرت بڑے پیمانے پرموجود ہے۔
ٹوئٹر پر رواں ماہ اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ پاکستان کوئی شاہی سلطنت نہیں بلکہ ایک جمہوری ملک ہے اور ہم مسلمانوں نے پاکستان کو فتح نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں فرقہ وارانہ منافرت موجود ہے۔حمزہ علی عباسی