متنازعہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر آر ایس ایس کا غیر انسانی تشدد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متنازعہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر آر ایس ایس کا غیر انسانی تشدد
متنازعہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر آر ایس ایس کا غیر انسانی تشدد

نئی دہلی: مسلمانوں کے خلاف متنازعہ شہریت قانون کو غیر قانونی قرار دے کر پر امن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر آر ایس ایس کے غنڈوں اور بھارتی پولیس نے متعدد حملے کرکے غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی سمیت دیگر بھارتی قیادت سے اہم ملاقاتوں کے لیے بھارت میں موجود ہیں جبکہ امریکا سے متنازعہ شہریت قانون پر احتجاج کو چھپانے کے لیے مودی سرکار نے انسانیت سوز تشدد کا راستہ اپنایا۔

متنازعہ شہریت کے قانون پر جمہوریت کاحق استعمال کرتے ہوئے دھرنا دینے والے پر امن مظاہرین پر بلا اشتعال شدید تشدد کیا گیا۔ بھارتی دارالحکومت جنگ کا میدان بنا رہا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقوں جعفر آباد اور گوکل پوری سمیت دیگر متعدد علاقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن، آر ایس ایس کے غنڈے اور پولیس نے مل کر مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور املاک کو جلا دیا۔

سڑکوں پر کھڑی متعدد گاڑیاں بھارتی پولیس اور آر ایس ایس کے غنڈوں کی دہشت گردی کا شکار ہوئیں جنہیں جلا کر مکمل طور پر راکھ کردیا گیا۔

شہریت کا متنازعہ قانون مسلمانوں اور ملحدین سمیت بھارت کی کسی بھی اقلیت کے لیے قابلِ قبول نہیں جس کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں آج بھی عوام سڑکوں پر ہیں۔

نریندر مودی حکومت مظاہرین کو کچلنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ عوام پر براہِ راست گولیاں برسائی جاتی ہیں، ان کی گاڑیاں جلائی جاتی ہیں اور املاک کو آگ لگا دی جاتی ہے۔

اب تک سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین پر انسانیت سوز تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے جبکہ بے شمار افراد کی جائیدادوں پر قبضہ کر لیا گیا۔ 

Related Posts