کراچی میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے 5 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپیہ ضبط

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rs25 million seized by FIA in a major hawala-hundi network bust

کراچی: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جمعرات کے روز کراچی میں مختلف حوالہ ہنڈی آپریٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی نقد رقم، پرائز بانڈز، چیک، الیکٹرانک آلات اور موبائل فونز ضبط کر لیے۔

اس کارروائی کے دوران غیر قانونی مالی منتقلی میں ملوث پانچ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کراچی کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے شاہراہِ ملت کی ایک عمارت میں آپریشن کرتے ہوئے حوالہ تاجر شایان وحید اور ٹریول ایجنسی کے مالک عاصف اشرف کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کی نقدی، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔

عدالتی احکامات کے تحت کیے گئے دیگر چھاپوں میں ایف آئی اے نے گارڈن ویسٹ اور شرف آباد کے علاقوں سے 47 لاکھ روپے کی نقدی، 61 ہزار روپے کے انعامی بانڈز، اور 117 دستخط شدہ چیک بھی ضبط کیے۔ اس کے علاوہ سات موبائل فونز، دو لیپ ٹاپس، دو کمپیوٹرز اور دیگر حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزات بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ ملزمان محمد اویس، عقیل سمیر اور جاوید ایک حوالہ اسکیم کے انچارج تھے جو تیسرے فریق کے اکاؤنٹس کے ذریعے رقم کی منتقلی اور بے نامی کاروبار کے ذریعے ادائیگیاں کر رہے تھے۔

Related Posts