معروف ریسلر راکی جانسن اورریسلرڈیوائن جانسن کے والد انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

source: google
rocky johnson and the rock

ڈبلیو ڈبلیو ای سے ہال آف فیم کا اعزاز حاصل کرنے والے ریسلر راکی جانسن اور “دی راک ” کے نام سے مشہور ریسلر اور اداکار ڈیوائن جانسن کے والد 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئےتاہم ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

راکی جانسن نے ریسلر ٹونی اٹلس کے ساتھ پہلے افریقی امریکی ورلڈ ٹیگ ٹیم چیمپیئن بن کی تاریخ رقم کی، انہوں نے 1964 میں ریسلنگ کا آغاز کیا اورنیشنل کشتی الائنس (NWA) کے ورژن کے مطابق اور ماففس میں جنوبی ہیوی وائٹ کے بھاری وزن کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

Image result for rocky johnson

انہوں نے مختلف میدانوں میں کئی دوسرے مقابلوں میں فتح بھی حاصل کی اور ایک سے زائد بار این ڈبلیو اے ورلڈز ہیوی ویٹ چیمپین شپ کے مقابلوں میں حصہ لیا ،انہوں نے این ڈبلیو اے ٹیلیویژن چیمپئن شپ کا مقابلہ بھی اپنے نام کیا۔

راکی جانسن کی زندگی کا سب سے بڑا موقع تھا جب انہوں نے ڈبلیوڈبلیو ایف کے ساتھ کام کا آغاز کیااور 15 نومبر 1983 میں ٹونی اٹلس پہلے افریقی امریکی ورلڈ ٹیگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی ۔

Image result for rocky johnson

ابتدائی طور پرراکی جانسن ایک باکسر بننے کے خواہشمند تھے اور محمد علی اور جارج فارمین جیسا نام بنانے کے خواہاں تھے تاہم کشتی کے میدان میں انہوں نےنمایاں کامیابی حاصل کی ۔

1991 میں ریسلنگ سے ریٹائٹرمنٹ کے بعدانہوں نے اپنے بیٹےڈیوائن جانسن کی تربیت کا آغاز کیا جو ” دی راک” کے نام سے اس کھیل کے سب سےزیادہ مشہور اور بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں، راکی جانسن نےاپنےبیٹے اور معروف ریسلر کے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا۔

Image result for rocky johnson

ڈیوائن جانسن المعرف ڈیوائن جانسن نےریسلنگ میں کامیابی کے بعد اداکاری میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور انہوں نے ہی 2008 میں راکی جانسن کے ہال آف بننے میں اہم کردار ادا کیا۔

راکی جانسن کے انتقال پر ریسلنگ کے معروف ستاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Related Posts