غریبوں کے حق پر ڈاکہ، یوٹیلیٹی اسٹورز کی چینی بلیک میں فروخت کی جانے لگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

کراچی:غریب اور مستحق عوام کی اُمید یوٹیلیٹی اسٹورزپر چینی سمیت دیگر سستی اشیا بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جانے لگیں۔

غریب عوام حکومت کی سبسڈی پر فراہم کی جانے والی سستی اشیاآٹا اور چینی سے محروم رہنے لگے ہیں، نارتھ ناظم آباد بلاک کے میں واقع یوٹیلیٹی اسٹورز پربد ھ 7 اپریل کو سہ پہر 4 بجے چینی ٹرک سے اتاری گئی۔

چینی اترنے کے بعد اس دوران اسٹور زپر جمع شہریوں کو چینی طلب کرنے پر اسٹور کے ملازمین نے بتایا کہ ابھی ابھی چینی آئی ہے چینی کل فروخت کی جائے گی آپ لوگ کل تشریف لائیں۔

غریب شہری جب دوسرے دن جمعرات 8 اپریل کو صبح 10 بجے یوٹیلیٹی اسٹور پر پہنچے اور اسٹور کھلنے کا انتظار کرتے رہے، دو گھنٹے طویل انتظار کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورکے ملازمین دو پہر 12 بجے اسٹور پر آئے اور اسٹور کھولنے کے بعد 8 سے 10 افراد کو چینی دینے کے بعد کہا چینی ختم ہوچکی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورمیں موجود انتظامیہ نے کہا کہ اب مزید لوگوں کو چینی نہیں دے سکتے، آپ لوگ کل تشریف لائیں، گرمی اور سخت دھوپ میں دو گھنٹے تک انتظار کے بعد بھی چینی نہ ملنے پر خریداروں اور اسٹور ملازمین ے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی۔

اس دوران اسٹور کے ایک سینئر ملازم کا کہنا تھا کہ بے شک آپ ہماری شکایت اوپر کردیں اس میں ہمارا ہی فائدہ ہے جس پر ایک خریدار نے جواب دیا کہ ہاں آپ کا کوٹہ بڑھ جائے گا،آپ چینی زیادہ مقدار میں بلیک مارکیٹ میں فروخت کریں گے، یوٹیلیٹی اسٹور پر یہ روز کا معمول بن چکا ہے۔

ہر روز اسٹور پر چینی آتی ہے لیکن عوام چینی سے محروم رہتے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹور پر موجود خریداروں کا کہنا تھا کہ اسٹور وقت بے وقت کھلتا جس کی وجہ سے دیگر اشیا خریدے بغیر گھر واپس لوٹنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ چینی اوپن مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹور ز پر قیمت 70 روپے فی کلو ہے۔ مگر غریب عوام یوٹیلیٹی اسٹور کی چینی سے محروم ہیں، اعلیٰ حکام کو اس جانب فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Related Posts