شہر قائد میں بینک ڈکیتی، ملزمان نے درجنوں لاکرز کا صفایا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں بینک ڈکیتی، ملزمان نے درجنوں لاکرز کا صفایا کردیا
شہر قائد میں بینک ڈکیتی، ملزمان نے درجنوں لاکرز کا صفایا کردیا

کراچی:شہر قائد کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران مسلح ملزمان بینک کے درجنوں لاکر ز کا صفایا کردیا۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 4ملزمان رات گئے بینک کے اندر داخل ہوئے، ملزمان نے دونوں سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا اور انہیں یرغمال بنا کر ڈکیتی کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان گیس سلنڈرز اور کٹر مشین لائے تھے، بینک میں موجود تمام لاکرز کو کاٹا گیا ہے، ملزمان لاکر میں موجود تمام سامان ساتھ لے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بینک انتظامیہ کی جانب سے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔دوسری ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کا ڈکیتی سے متعلق بتایاکہ بینک کا سیکیورٹی گارڈ دوست کے ساتھ کھانا کھانے گیا۔

واپس آکر گارڈ نے بینک کا دروازہ کھولا تو ملزمان زبردستی بینک میں داخل ہوگئے، ملک مرتضی کے مطابق ملزمان رات 9 سے صبح 5 بجے تک بینک میں رہے، طریقہ واردات سے لگتا ہے ملزمان کو پہلے سے معلومات تھی۔پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کا آپریشن، درجنوں شہریوں کے قتل میں ملوث ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد ہلاک

Related Posts