افغانستان جلد سڑک کے ذریعے چین کے ساتھ جڑ جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ضلع واخان کے علاقے بزائی گنبد سے چین کی سرحد تک 49.7 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔
افغان وزارت دیہی تعمیر نو و ترقی کے دفتر کے سربراہ مولوی مرزا محمد شکیب کے مطابق بدخشان کے ضلع واخان میں بروغل سے “بزائی گنبد” تک 60 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور یہ کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
مولوی مرزا محمد شکیب نے مزید کہا کہ ضلع واخان کے “بزائی گنبد” سے چین کی سرحد تک 49.7 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر شروع ہو چکی ہے، جو افغانستان کو چین سے ملائے گی۔

مولوی شکیب کا کہنا ہے کہ اس سڑک کا 40 کلومیٹر حصہ مکمل ہوگیا ہے، باقی حصہ بھی جلد تعمیر کر کے چینی سرحد کے اندر زیرو پوائنٹ تک پہنچادیا جائے گا، جس کے نتیجے میں جلد افغانستان زمینی راستے سے چین کے رابطے میں آجائے گا۔

Related Posts