پی ایس ایل میچز، کراچی میں سڑکیں بند کرنے پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Road closures banned in Karachi during PSL matches

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکیں بند کرنے پر پابندی عائد کردی،اگر پی ایس ایل میچوں کے دوران کوئی سڑک بند کی گئی تو توہین عدالت کے تحت نمٹا جائے گا، پاسبان کی آئینی پٹیشن پر 2 رکنی بینچ نے ہدایت کردی۔

پاکستان سپر لیگ کے میچوں کے دوران سڑکوں کی بندش کے خلاف پاسبان کی آئینی درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران ایس پی ٹریفک ایسٹ کی جانب سے جمع کرائے گئے سڑکیں کھولنے کے حلف نامے کو عدالت نے قبول کر لیا ۔

دیئے گئے حلف کو قبول کرتے ہوئے معزز عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کہ اگر میچوں کے دوران کوئی روڈ بند کیا گیا تو توہین عدالت پر ایک اور درخواست فائل کی جائے۔

واضح رہے کہ ایس پی ٹریفک پولیس نے سندھ ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت میں عدالت عالیہ میں ٹریفک پلان جمع کرایا اور ساتھ ہی اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پی ایس ایل میچوں کے دوران آغا خان والے روڈ کو جو نیو ٹائون سے ڈالمیا تک جاتا ہے، کھلا رکھا جائے گا۔

گلشن اقبال والا روڈ جو جیل چورنگی سے نیپا تک جاتا ہے ، اسے بھی کھلا رکھا جائے گا، کارساز والا روڈ بھی ایک طرف سے کھلا رہے گا جبکہ صرف ایک روڈ جو نیشنل اسٹیڈیم کی طرف سے جا رہا ہے اسے بند رکھا جائے گا۔

پاسبان کی آئینی درخواست نمبر D-691/2021 میں چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری داخلہ سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی کو فریق بنایا گیا ہے۔ پاسبان کی آئینی درخواست میں اختیار کئے گئے موقف کے مطابق معزز عدالت کے علم میں لایا گیا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے وسط میں واقع ہے جہاں پورے شہر کی سڑکیں آپس میں ملتی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کراچی والوں کیلئے اذیت کا باعث بن گیاہے، زبیرموتی والا

اگر اس جگہ کی اور آس پاس کی مصروف سڑکوں کو اتنے طویل عرصہ کے لئے بند رکھا گیا تو یہ نہ صرف کراچی کے عوام بلکہ کورونا کے مریضوں کے لئے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اسٹیڈیم کے قریب دو اہم اسپتال آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال واقع ہیں، جہاں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں کا پہنچنا مشکل ترین بنا دیا گیا ہے ۔

Related Posts