بھارتی فلموں کے سینئر اداکار رشی کپور دورانِ علاج 67 سال کی عمر میں چل بسے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فلموں کے سینئر اداکار رشی کپور دورانِ علاج 67 سال کی عمر میں چل بسے
بھارتی فلموں کے سینئر اداکار رشی کپور دورانِ علاج 67 سال کی عمر میں چل بسے

ممبئی:  عرفان خان کے انتقال کے بعد بالی ووڈ فلم انڈسٹری ایک صدمے سے سنبھلنے نہ پائی تھی کہ اگلے ہی روز بھارتی فلموں کے سینئر اداکار رشی کپور دورانِ علاج 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ہندی فلموں کے سینئر اداکار رشی کپور رنبیر کپور کے والد ہیں جو ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جبکہ ان کے دورانِ علاج انتقال کی تصدیق ان کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے کردی ہے۔

رندھیر کپور نے بھارتی و عالمی میڈیا نمائندگان سے ممبئی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی رشی کپور جو کینسر کے مرض سے جنگ میں مصروف تھے، دورانِ علاج انتقال کر گئے ہیں۔

قبل ازیں رندھیر کپور نے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کیا تھا کہ رشی کپور کو طبیعت بگڑنے  پر ممبئی کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جبکہ رشی کپور کو سانس لینے میں تکلیف پیش آ رہی تھی۔

سینئر اداکار رشی کپور کو ممبئی کے ایچ این ریلائنس ہسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے جبکہ رشی کپور رواں برس فروری کے دوران بھی دو بار ہسپتال میں زیرِ علاج رہے جبکہ ان کا علاج امریکا میں  بھی ہوا تھا۔

سن 1973ء میں بوبی نامی فلم سے کیرئیر کا آغاز کرنے والے رشی کپور نے پہلی ہی فلم سے مداحوں کے دلوں میں اپنی اداکاری کی دھاک بٹھا دی جس کے بعد انہوں نے مڑ کر پیچھے کی طرف کبھی نہیں دیکھا اور فلموں پر فلمیں کرتے چلے گئے۔

رنبیر کپور کے علاوہ رشی کپور کے سوگواران میں اہلیہ نیتو کپور اور بیٹی ردھیما شامل ہیں۔ 90ء کی دہائی تک بھارتی فلم انڈسٹری میں راج کرنے والے رشی کپور نے ہیرو کے علاوہ ولن اور سائیڈ رولز بھی کیے۔

Related Posts