لاہور میں 14 ہزار روپے کے 74 ای چالان جمع نہ کرانے والا رکشہ پکڑا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں 14 ہزار روپے کے 74 ای چالان جمع نہ کرانے والا رکشہ پکڑا گیا
لاہور میں 14 ہزار روپے کے 74 ای چالان جمع نہ کرانے والا رکشہ پکڑا گیا

لاہور میں 14 ہزار روپے سے زائد مالیت کے 74 ای چالان جمع نہ کرانے والا رکشہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پکڑوا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 74 ای چالانز کا نادہندہ رکشہ پولیس کے حوالے کردیا۔ سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے جی او آر 2، مزنگ کے قریب ٹریفک وارڈن نے رکشے کو کسٹڈی میں لے لیا۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر ٹریفک وارڈن نے رکشے کو تھانہ لڈن روڈ میں بند کرا دیا ہے۔ رکشہ مالک کے ذمے واجب الادا رقم 14 ہزار 800 روپے بنتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ مالک سے پوری  رقم وصول کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو کچرا پھینکنے پر گرفتار کر لیا۔

 یہ واقعہ کراچی میں شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں گزشتہ برس 14 دسمبر کے روز پیش آیا جہاں پولیس نے  شہرِ قائد کے ایک رکشہ ڈرائیور کی کچرا پھینکتے ہوئے  ویڈیو بھی بنا لی۔

مزید پڑھیں:  کراچی پولیس نے کچرا پھینکنے پر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

Related Posts