پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا
پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا

سڈنی:کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، معلومات کے بعد متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل مکمل سیریز کیلئے اگلے سال فروری اور مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا بھی دورہ پاکستان ختم کرنے کیلئے پر تول رہا ہے۔ اب بورڈ کسی کے پیچھے نہیں بھاگے گا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جونی گریو نے کہا ہے کہ دسمبر میں دورہ پاکستان کے حوالے سے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے درمیان دسمبر کے ٹور کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جونی گریو نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور افغانستان کے ساتھ ٹرائی سیریز کیلئے پیش رفت نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے، صدر عارف علوی

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقہ جبکہ ویسٹ انڈیز کا بھارت کے خلاف ہے۔

Related Posts