چھوٹی عمر کی بچیوں کے اغواء، زیادتی اور قتل کے بعد دفنانے کے مکرہ دھندے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man held for allegedly raping five-year-old girl

اسلام آباد:پنجاب کے مختلف شہروں سے چھوٹی بچیوں کو اغوا کے بعد قتل کر کے مختلف گائوں دیہاتوں میں دفنانے کے مکروہ دھندے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملتان، ساہیوال سمیت مختلف علاقوں سے اغوا کی جانے والی بچیوں کیساتھ مختلف علاقوں میں جنسی زیادتی کے بعد فروخت اور قتل کرنے کا مکروہ عمل بے نقاب ہوگیا۔

لیہ پولیس کے مطابق ملتان میں گروہ کی گرفتاری اور انکشاف پر لیہ قبرستان میں جب قبر کھودی گئی تو وہاں سے جنسی زیادتی کا شکار کر کے درندگی سے قتل کی جانے والی مقامی بچی کی نعش بر آمد کر لی گئی۔

پولیس افسران کے مطابق یہ ایک منظم گروہ کی کارروائی ہے جو کہ ملک بھر اور خصوصاً جنوبی پنجاب میں متحرک ہے۔گروہ اب تک کئی بچیوں کا اغوا، جنسی زیادتی، خرید و فروخت اور قتل کر چکا ہے۔

چک نبمر 148 میں پیش آنے واقعے میں ایک معصوم بچی ہے، جس کو ملزمان نے اغوا کیا اور ایک مخصوص مقام پہ رکھا، وہاں کے نزدیک علاقہ میں بھی ان لوگوں نے بچیوں کو اغوا کرنے کا سوچا اور وہ اپنی کارروائی میں مصروف ہو گئے۔

کچھ دن قبل پولیس کی کاروائی کے بعد وہ ملزمان گرفتار ہوئے اور تفتیش کے دوران بہت سے راز اگل دیے اورملزمان بچیوں کو اغوا کرنے کے ساتھ ساتھ قتل کر کے دفن کر دیا کرتے تھے۔

جس کی نشاندہی پہ لیہ میں ایک معصوم بچی کی لاش برآمد کی گئی ہے،مزید تفتیش میں ملزمان نے 4مزید بچیوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

Related Posts