پاک بھارت انٹیلی جنس حکام نے خفیہ ملاقات کی۔عالمی خبر رساں ادارے کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بھارت انٹیلی جنس حکام نے خفیہ ملاقات کی۔عالمی خبر رساں ادارے کا دعویٰ
پاک بھارت انٹیلی جنس حکام نے خفیہ ملاقات کی۔عالمی خبر رساں ادارے کا دعویٰ

اسلام آباد: عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے انٹیلی جنس حکام نے خفیہ ملاقات اور اہم مسائل پر مذاکرات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رائٹرز کا دعویٰ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین انٹیلی جنس حکام کی سطح پر خفیہ مذاکرات ہوئے۔ دونوں ممالک کے انٹیلی جنس حکام کے مابین مذاکرات ایک خلیجی ملک میں منعقد ہوئے۔

رائٹرز کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ دونوں ممالک کے انٹیلی جنس حکام میں خفیہ مذاکرات کا مقصد مسئلۂ کشمیر پر دونوں ممالک کے مابین عسکری و فوجی تناؤ کم کرنا ہے تاکہ خطے کے امن و امان کو برقرار رکھا جاسکے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان اور بھارت کے بریگیڈ کمانڈرز کی پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر اہم فلیگ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے دوران تعین شدہ نکات پر عمل درآمد کے لئے لائحہ عمل  کا جائزہ لیاگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق گزشتہ ماہ 26 مارچ کے روز بریگیڈ کمانڈرز کی سطح پر پاک بھارت فلیگ میٹنگ کیلئے راولا کوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ کا مقام چنا گیا۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت بریگیڈ کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ

Related Posts