ریٹائرڈکرکٹرزدوبارہ کرکٹ کی دنیامیں انٹری دینےکیلئےتیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:ریٹائرکرکڑز کیلئے پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا آغاز عمان میں 22 جنوری سے ہونےجارہاہے،جس میں کرکٹ کوالوداع کہنے والے تمام بڑے کرکٹرزدوبارہ شائقین کوایکشن میں دکھائی دینگے۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ریٹائرڈ کرکٹرز (لیجنڈز لیگ کرکٹ) کے ساتھ دنیائے کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں،جس کے تحت ایشیا کی ٹیم کے لیے پاکستان کے لیجنڈز کرکٹرز کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جن میں شاہد آفریدی، شعیب اختر اور یونس خان سمیت کئی دیگر لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔

لیجنڈز لیگ کرکٹ کے سی ای اوکے مطابق ایشیا کی اس ٹیم کو ایشیا لائنز کا نام دیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور سری لنکا کے سابق کپتان جے سوریا سمیت کئی لیجنڈز کا ٹیم میں شامل ہونا ہے،انہوں نے کہا کہ ایشیا لائنز کے اسکواڈ میں شامل پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں اظہر محمود، مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد یوسف، عمر گل اور یونس خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ کے حقوق کی بولی میں 175 فیصد اضافہ

دوسری جانب ایشیالائز کی ٹیم میں سری لنکا کے 6کھلاڑی بھی شامل کیے گئےہیں جن میں جے سوریا، مرلی دھرن، چمندا واس، رومیش کالوویتھرانا ، دلشان اور اپل تھرنگا شامل ہیں جبکہ افغانستان کے سابق کرکٹر اصغر افغان بھی اس اسکواڈکاحصہ ہونگے۔

Related Posts