لاہور میں دھند کم ہوتے ہی پابندیاں نرم کردی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Restrictions ease in Lahore as smog levels drop

لاہور: فضائی آلودگی کی سطح میں کمی کے بعد لاہور میں پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں اور کھانے پینے کی جگہوں کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے۔

پنجاب کے بعض اضلاع میں تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں تاہم لاہور اور ملتان میں اسکول بدستور بند رہیں گے۔

لاہور میں زہریلی دھند کی شدت میں کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں یہ شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ کئی دنوں تک لاہور پہلے نمبر پر تھا۔

مقامی انتظامیہ نے پابندیاں نرم کرتے ہوئے ہوٹلوں اور ریستورانوں کے کھلنے کے اوقات میں رات 10 بجے تک توسیع کر دی ہے۔ ریستورانوں میں ڈائن اِن اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔

کراچی میں دفاعی نمائش کا آغاز، کون سی سڑکیں چار دن کیلئے بند؟

نان بائیوں کو بھی رات 8 بجے کے بجائے 10 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم دکانوں اور مارکیٹوں کو بند کرنے کے احکامات 24 نومبر تک نافذ رہیں گے۔

پنجاب کے محکمہ ماحولیات نے فضائی آلودگی میں کمی کے بعد نئی ہدایات جاری کیں اور کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ دھند سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Related Posts