کراچی:وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہاہے کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کا فیصلہ کورونا ٹاسک فورس کرے گی، احتجاج کرنے والوں کی اکثریت کا تعلق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سے نہیں ہے۔
صوبائی وزیرنے کہا کہ پی ٹی آئی انتشار پھیلانے کی روش پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کو اکسا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کورونا کا تدارک نہیں کرسکتی تو پھیلاؤ سے بھی گریز کرے، غیر ضروری احتجاج کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق معاملہ عدالت میں ہے، عدالتی احکامات کی روشنی میں فیصلہ کیا جائیگا۔وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ بس اڈوں سے متعلق ٹرانسپورٹرز خود عدالت گئے تھے۔
صوبائی وزیر اویس شاہ نے کہا کہ غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔اویس شاہ نے کہا کہ غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔