سی ڈی اے کا بغیر نوٹس ناجائز تعمیرات کیخلاف آپریشن، مکین سراپاء احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

residents protest against CDA operation

اسلام آباد : سی ڈی اے انسداد تجاوزات کی ٹیم بغیر ناجائز تعمیرات کیخلاف آپریشن کیلئے پہنچ گئی، گھروں کی دیواریں مسمار، مکین سڑکوں پر آگئے، شدید احتجاج، حکومت سے تحفظ مانگ لیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو کے علاقے میں ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن کے لیے مشینری موقع پر پہنچی تو رہائشیوں نے احتجاج شروع کردیا ،ایم ایم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے رہائشیوں نے بتایا کہ سی ڈی اے کی طرف سے ہمیں کسی قسم کی کوئی اطلاع پیشگی نہیں دی گئی کہ آج علاقے میں آپریشن ہوگا ۔

ہم لوگ یہاں پر عرصہ دراز سے مقیم ہیں ،ہم نے اپنے گھروں کے سامنے گاڑیاں کھڑی کرنے کے لئے شیڈز بنا رکھے ہیں کیونکہ ہمارے سیکٹر میں گاڑیاں وموٹرسائیکلیں چوری ہوجاتی ہیں ،علاقے میں کوئی بھی سکیورٹی کا موثر انتظام نہیں ،ہم نے مجبوراً اپنے گھروں کے سامنے یہ شیڈز تعمیر کیے تاکہ ہم اپنی گاڑیاں محفوظ رکھ سکیں۔

مزید پڑھیں:سی ڈی اے نے بے ضابطگیوں پر سینی ٹیشن کا ٹھیکہ منسوخ کردیا،کمپنی بلیک لسٹ

متاثرین کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کو صرف ہمارے یہ شیڈز نظر آتے ہیں ،اسلام آباد میں بڑے غیر قانونی پلازے تعمیر ہو رہے ہیں اوروہ نظر نہیں آتے بس غریب لوگوں پر ان کازور چلتا ہے ،ہم نے متعدد مرتبہ سیکورٹی کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو کہا لیکن پولیس اور انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی ،ہم لوگ یہ جگہ خود خالی کردیں گے لیکن پہلے ہماری سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے ۔

ایک متاثرہ خاتون نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سی ڈی اے نے میرے گھر پر لگے ہوئے پلرز سمیت گیٹ کو توڑ دیا اور بد تمیزی بھی کی ،میں نے بار بار ان کو کہا کہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال مت کرو لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی اور فوری طور پر میرا گیٹ توڑ دیا حالانکہ میرا اپنا بیٹا بھی سی ڈی میں ملازم ہے۔

ہم لوگ آئے دن کی چوریوں سے ہم تنگ آ چکے ہیں، ہمارے گھروں کی سیکورٹی کے لیے گارڈز دیے جائیں، پولیس کا گشت بڑھایا جائے تاکہ چوروں سے ہماری جان چھوٹ جائے۔

Related Posts