کراچی میں 40 گز پر زیرتعمیر6 منزلہ عمارت نے جگہ چھوڑ دی،گرنے کاخدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC orders demolition of 5 storey building in Orangi Frontier Colony

کراچی:بغدادی میں چالیس گز کے پلاٹ پر چھ منزلہ عمارت کی تعمیر جاری تھی کہ عمارت سرک گئی، بلڈنگ گرنے کا خدشہ، انسانی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔

ڈاریکٹر ایس بی سی اے محمد زہیر کا کہنا ہے کہ عمارت کی تعمیر بغیر کسی نقشے کے جاری تھی تاہم عمارت کا اسٹرکچر اپنی جگہ چھوڑ گیا ہے،پلاٹ نمبر 101 پر بننے والی عمارت کوفوری گرایا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے کہا کہ زیر عمارت انتہائی خطرناک ہوچکی ہے ،ایس بی سی اے نے عمارت پر جیک لگا دئیے ،ڈیمولیشن اسکارڈ نے عمارت گرانا شروع کردیا۔

مزید پڑھیں:لیاقت آباد میں 6 منزلہ عمارت ٹیڑھی ہو کر گرنے کو تیار، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل شہر قائد میں ایک اور رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑگئی تھیں، کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں 5منزلہ رہائشی عمارت کوایک طرف جھکنے پررہائشیوں سے خالی کروا کر سیل کر دیا گیا تھا۔

کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں5منزلہ رہائشی عمارت کوایس بی سی اے حکام نے ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد خطرناک قرار دے کر سیل کردیاتھا۔

ایس بی سی اے کے مطابق 94 گز رقبے پر تعمیر کی گئی عمارت میں 10 فلیٹ ہیں۔ متاثرہ عمارت میں مقیم تمام مکینوں کو دوسری جگہ منتقلی کی ہدایت دے دی گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ مکینوں کو 5منزلہ متاثرہ عمارت سے باہر نکال دیاگیا۔

Related Posts