کراچی :شہر قائد میں ایک اور رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں، کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں 5منزلہ رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی،عمارت کو رہائشیوں سے خالی کروا کر سیل کر دیا گیاہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں5منزلہ رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی، ایس بی سی اے حکام نے ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد عمارت کو خطرناک قرار دے کر سیل کردیا۔اس حوالے سے ایس بی سی اے حکام نے بتایاکہ دن کے وقت متاثرہ عمارت کا مکمل انسپکشن کیا جائے گا، معائنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ عمارت رہائش کے قابل ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں: لیاقت آباد میں 6 منزلہ عمارت ٹیڑھی ہو کر گرنے کو تیار، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا