پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و متوقع وزیرا عظم شہباز شریف کے حق میں نعرے بازی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریشم نے اپنی ایک مختصر ویڈیو فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی اور کہا کہ رات گئے میرے بہت سے ساتھیوں نے کافی ویڈیوز بنائیں اور نعرے بازی بھی کی۔
اپنی ویڈیو میں اداکارہ ریشم نے مزید کہا کہ وقت نے مجھے مجبور کیا ہے کہ اب میں بھی شہباز شریف زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کا نعرہ لگاؤں۔ ویڈیو کے ہمراہ اداکارہ ریشم نے ایک تحریری پیغام بھی شیئر کیا۔
عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بن کر سامنے آئینگے۔ مایا علی کی پیشگوئی