مختلف شہروں میں بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال، ریسکیو آپریشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sindh government issued a rain alert

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی، سندھ کے ضلع دادو اور بلوچستان میں طغیانی کے باعث شدید نقصان ہوا۔ پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع دادو میں موجود پہاڑی سلسلے کیرتھر کے ندی نالوں میں بارشوں کے باعث طغیانی آگئی۔ جوہی کے علاقے کاچھو میں طغیانی کے باعث متعدد دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔

پاک فوج اور رینجرز مشکلات کا شکار عوام کی مدد کیلئے پہنچ گئے ہیں جس کے بعد متعدد افراد کو سیلابی پانی سے بچا لیا گیا تاہم دیگر افراد کو نکالنے کیلئے کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر راجہ شاہ زمان کے مطابق 100 افراد کو بچا لیاگیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دادو کے 12 دیہات سیلاب سے متاثر آئے۔ نئی گاج ڈیم کے حفاظتی پشتے سیلاب سے متاثر ہوئے اور حفاظتی بند میں شگاف پڑ گیا۔

نئی گاج ڈیم کے حفاظتی بند میں شگاف سے قریبی علاقے زیرِ آب آچکے ہیں جبکہ پاک فوج کے انجینئرز، طبی ٹیمیں اور فوجی جوان کشتیوں اور دیگر حفاظتی سازوسامان کے ہمراہ عوام کی مدد کیلئے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بولان میں سیلابی ریلے کے باعث شکارپور سے کوئٹہ جانے والی 2 گیس پائپ لائنیں بہہ گئیں جس کے باعث بلوچستان کے مختلف شہروں میں گیس کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔

متاثرہ شہروں میں قلات، مستونگ، پشین اور زیارت شامل ہیں جن کی گیس سپلائی تاحال معطل ہے جبکہ کوئٹہ میں بھی شہریوں کو گیس کے کم پریشر کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سے مختلف شہروں کے دوروں کا آغازکر دیا، وزیر اعلی عثمان بزدار اس سلسلے میں خانکی ہیڈ ورکس گئے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گزشتہ ماہ خانکی ہیڈ ورکس کا معائنہ کیااور ہیڈ ورکس کے مختلف حصے دیکھے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے خانکی ہیڈ ورکس پر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے کئے گئے انتظامات کا معائنہ اورپانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے خود نگرانی کر رہا ہوں،عثمان بزدار

Related Posts