سندھ کے 332 کالجز میں غیر نصانی سرگرمیوں کیلئے 5 کروڑ روپے جاری کرنے کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے 332 کالجز میں غیر نصانی سرگرمیوں کیلئے 5 کروڑ روپے جاری کرنے کی درخواست
سندھ کے 332 کالجز میں غیر نصانی سرگرمیوں کیلئے 5 کروڑ روپے جاری کرنے کی درخواست

کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے سندھ کے 332 سرکاری کالجز میں غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے 5 کروڑ روپے جارے کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔سیکرٹری فنانس کو لکھے گئے خط کے بعد مختص رقم اے جی سندھ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسزکے ذریعے رقم متعلقہ کالجز کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی۔ 76 کالجز میں مذکورہ رقم گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے ڈی ڈی اوز کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کالجز کی جانب سے جاری کردہ درخواست نمبر No.SA (GA)CED/Sindh Games/2021 کے مطابق محکمہ تعلیم کالجز کے جملہ بجٹ میں محکمہ خزانہ نے سندھ بھر کے کالجز میں غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے 10 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ مذکورہ 10 کروڑ روپے کے مختص بجٹ میں سے نصف رقم یعنی پانچ کروڑ روپے جاری کردیئے جائیں تاکہ سندھ گیمز کے تحت کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

مذکورہ رقم کی تقسیم کا ابتدائی فارمولہ فی طالب علم 40 روپے مقرر کیا گیا ہے، تاہم جن کالجز میں طلبہ کی تعداد کم ہے ان کالجز کو مذکورہ غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے کم از کم 50 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ متعدد کالجز میں طلبہ کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے فی طالب علم 40روپے کی رقم کم ہونے سے مسائل پیداہونے کے خدشات موجود تھے۔

واضح رہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے کالجز میں کھیلوں کی سرگرمیوں، کالجز میں میگزین کی اشاعت، لیبارٹری کے لئے ساز و سامان کی خریداری کے لئے 10 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا تھا۔ مذکورہ رقم کو کالج کی انرولمنٹ سے مشروط کیا گیا تھا جس کی وجہ سے انرولمنٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ رقم کالجز کو فراہم کی جائے گی۔

معلوم رہے کہ سندھ بھر کے کالجز میں من پسند، جونیئر افسران اور دیگر غیر متعلقہ کالجز کے اساتذہ کو ڈی ڈی او شپ دے دی گئی تھی جس کی وجہ سے سینئر، اکاؤنٹس کے ماہرین اور دیگر اہل افسران و اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جارہی تھی، ڈی ڈی او شپ کے اختیارات کے غلط استعمال کی وجہ سے متعدد کالجز کی جانب سے شکایات بھی سامنے آرہی تھیں کہ وہاں وینڈر کی ملی بھگت سے ڈی ڈی او نے رقم استعمال کئے بغیر غبن کی ہے۔

کالجز کی ڈی ڈی او شپ پر متعدد اعتراضات کے بعد سندھ بھر کے تمام ڈی ڈی اوز کے نوٹی فکیشن معطل کر کے اختیارات ختم کردیئے گئے تھے جس کے بعد 29نومبر کو نوٹی فکیشن نمبر NO.SO(GA)/CED/DDO-Powers/2021 جاری کر کے 76 کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی تک گریڈ 19 کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور گریڈ 18 کے اسسٹنٹ پروفیسرزکو ڈی ڈی شپ کے اختیارات دیئے گئے تھے تاکہ مذکورہ کالجز میں آنے والی رقم کا استعمال شفاف ہو سکے۔

مزید پڑھیں: محکمہ کالج کا 2 ریٹائرڈڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کو ترقی دیکر چیف ڈائریکٹر اور پرنسپل تعینات کرنے کا انوکھا کارنامہ

Related Posts