کراچی :پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ 71 برس کی عمر میں کینسر کے باعث طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
اہل خانہ نے اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نمازہ جنازہ کل بعد نماز عشاء بیت المکرم مسجد، حسن اسکوائر کراچی میں ادا کی جائے گی۔
اہلِ خانہ کے مطابق انور اقبال بلوچ کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔چند ماہ قبل انور اقبال کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوگیا تھا، انور اقبال نے چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’شمع‘ میں اداکاری کے جوہر دِکھا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے انور اقبال بلوچ نے بے شمار اردو اور سندھی ڈراموں میں کام کیا۔ جامعہ کراچی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے 1976 میں پروڈکشن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکار دلیپ کمار سانس لینے میں تکلیف کے باعث ایک بار پھر ہسپتال منتقل