کورونا وائرس نے مشہور فیشن ڈیزائنر البر ایلباز کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Renowned fashion designer Alber Elbaz passes away

پیرس: نامور فیشن ڈیزائنر ڈیزائنر البر ایلباز کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، فلمی حلقوں نے خبر کی تصدیق کردی، شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار۔

رچیمونٹ کے چیئر مین جوہن روپرٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لئے انتہائی دکھ کی بات ہے کہ البر ایلباز کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے نہ صرف ایک ساتھی بلکہ ایک پیارا دوست کھو دیا ہے۔

جوہن روپرٹ کا کہنا ہے کہ البر ایلباز فلمی صنعت کی سب سے پیاری شخصیات میں سے ایک تھے ، مجھے ہمیشہ ان کی ذہانت ، حساسیت ، فراخ دلی اور تخلیقی صلاحیتوں پر نازرہا ہے۔

مزید پڑھیں:آسکرکا بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو بھرپور خراج تحسین

البر ایلباز موروکو کے شہر کاسا بلانکا میں پیدا ہوئے اور10 سال کی عمر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ اسرائیل منتقل ہوئے،انہوں نے شینکر کالج آف انجینئرنگ اینڈ ڈیزائن میں ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کی اورفیشن انڈسٹری میں کام کے لئے نیو یارک کے بعد پیرس منتقل ہوئے تھے۔

فلم انڈسٹری سے وابستہ نامور شخصیات نے مشہور فیشن ڈیزائنر البر ایلباز کے کورونا کی وجہ سے انتقال پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

Related Posts