وزیر اعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ تاجر برادری کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
وزیر اعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ

ایف پی سی سی آئی  نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد کی برطرفی کا مطالبہ کردیا ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر ایس ایم منیر نے شہر قائد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر درست طریقے سے کام نہیں کر رہے ہیں، ان  کی جگہ کسی اہل شخص کو یہ عہدہ دیا جانا چاہئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ترقیاتی منصوبوں میں تاخیرکاکوئی جوازنہیں بنتا، وزیراعلیٰ پنجاب

ایف پی سی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ رزاق داؤد کو صنعت کاروں کے مسائل کا اندازہ نہیں ہے جبکہ وہ اپنے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں اور کاروبار دوست نہیں۔ نہ وہ کسی ملاقات میں ہمیں بلاتے ہیں اور نہ ہی سرکاری اداروں میں ایف پی سی سی آئی کو کوئی نمائندگی حاصل ہے۔

رزاق داؤد کی جگہ کسی اہل شخص کو وزیر تجارت بنایا جائے، صدر ایف پی سی سی آئی فوٹو:فائل

ایس ایم منیر نے کہا کہ معاشی حالات کے حوالے سے پورے ملک کی صورتحال غیر تسلی بخش اور پریشان کن ہے۔ ایسے میں حکومت نے 5500 ارب روپے کے ٹیکسوں کا ہدف مقرر کردیا ہے جو موجودہ حالات میں انتہائی مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سود کی شرح خطے کے تمام ممالک سے زیادہ ہے جس سے ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان میں کاروبار میں دلچسپی کم کرتے جار ہے ہیں اور معاشی سرگرمیاں محدود ہوتی جارہی ہیں جبکہ ملک کے کسی بھی شعبے میں ایکسپورٹ نہیں بڑھی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پردستخط کردیے، سی پیک اتھارٹی کا اطلاق پورے پاکستان پرہوگا۔گذشتہ روز حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی پیک اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سی پیک اتھارٹی کا مسودہ منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دیا تھا۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

Related Posts