کراچی:بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مزید اضافہ کا امکان ہے، اسٹیٹ بینک نے فری لانسرز کو پانچ ہزار ڈالر ماہانہ منگوانے کی اجازت دے دی۔
ماہرین کے مطابق ترسیلات زر کا حجم رواں مالی سال 22 ارب ڈالر سے زائد ہو جانے کا امکان ہے۔
معیشت کیلئے ایک اور بڑی خبر آگئی ، ترسیلات زرمیں مزید اضافہ متوقع ہے، اسٹیٹ بینک نے بھی ترسیلات زر کی گروتھ مستحکم رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
فری لانس کام کرنے والوں کو پانچ ہزار ڈالر ماہانہ منگوانے کی اجازت دیدی ہے۔اسٹیٹ بینک کے اس عمل سے ایک ارب ڈالرسے زائد کی ترسیلات اضافی حاصل ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد سال 2019 میں 4 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرگئی