وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مدرسے کے قاری نے واش روم صاف نہ کرنے پر 3 بچوں پر بد ترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں تینوں بچے زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے علاقے علی پور فراش میں پیش آیا جہاں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں قائم مسجدِ خدیجہ کے مدرسے میں نعیم اللہ نامی قاری نے کم عمر بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
تینوں کم عمر بچوں سیّد سعد علی، جواد اور زین العابدین کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں جبکہ بچوں کے والدین نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دے دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے جبکہ ملزم قاری نعیم اللہ تھانے میں طلبی کے باوجود فرار ہے۔ بچوں کے والدین نے اعلیٰ حکام سے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔