راولپنڈی میں پولیس نے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت معلم کو گرفتار کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گوجر خان پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مولوی عبدالشکور نامی ملزم اسلام پورہ کے مدرسے میں دین کی تعلیم دیتا ہے جس کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔
ملزم مولوی عبدالشکور نے مسجد سے ملحقہ کمرے میں 14 سالہ لڑکے سے جبری جنسی زیادتی کی جس کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے۔
مقامی پولیس نے میڈیکل کے بعد متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مولوی عبدالشکور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد ناقابلِ تلافی جرم ہے، مولوی عبدالشکور کو سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں لوٹ مار، ڈاکو شہری سے 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار