پی ایم سی کے مسلط کردہ تمام کالے قوانین کو مسترد کرتےہیں، اسلامی جمعیت طلبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایم سی کے مسلط کردہ تمام کالے قوانین کو مسترد کرتےہیں، اسلامی جمعیت طلبہ
پی ایم سی کے مسلط کردہ تمام کالے قوانین کو مسترد کرتےہیں، اسلامی جمعیت طلبہ

اسلام آباد: ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حمزہ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے طلبہ پہ این ایل ای ٹیسٹ سمیت مسلط کردہ تمام کالے قوانین کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور میڈیکل طلبہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور پاکستان میڈیکل کمیشن کو نکیل ڈالے اور میڈیکل طلبہ کے مسائل کو حل کرے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے اسلام آباد میں میڈیکل سٹوڈنٹس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ڈاکٹرز میڈیکل طلبہ کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حمزہ صدیقی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے تعلیم حاصل کر کے ملک کی خدمت میں سرشار میڈیکل طلبہ کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے۔ نان پیڈ ڈاکٹرز کو فوری طور پہ قومی دھارے میں لایا جائے۔

ینگ ڈاکٹر ایسوسی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر فیض اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی ناقص پالیسیوں اور کالے قوانین کی بدولت ملک بھر میں پوری میڈیکل کمیونٹی سراپا اجتجاج ہے اور وہ ڈاکٹرز جو اپنی دوائی کی پرچی پہ بلے کو ووٹ ڈالنے کی تلقین کرتے تھے آج اپنے اس عمل پہ شرمندہ ہیں۔ حکومت نے ہمارے مسائل حل نہ کیے تو ملک بھر سے میڈیکل طلبہ اور ڈاکٹرز کے ہمراہ جلد پارلیمنٹ کا رُخ کریں گے اس موقع پر ڈاکٹر حیدر عباسی چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ، دانیال عبداللہ اور عامر بلوچ بھی موجود تھے۔

Related Posts