خوبرو اداکارہ رحمت اجمل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر شیئر کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خوبرو اداکارہ رحمت اجمل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر شیئر کردیں
خوبرو اداکارہ رحمت اجمل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر شیئر کردیں

لاہور:پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اْبھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل رحمت اجمل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

رحمت اجمل کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے زندگی کے سب سے خاص موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رحمت اجمل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے جوڑے کے رنگ سے ملتی جْلتی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔

دوسری جانب ابھی تک رحمت اجمل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ہے تاہم اْنہوں نے اس حوالے سے کچھ انسٹا اسٹوریز شیئر کیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رحمت اجمل نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔رحمت اجمل نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا جو معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے تیار کیا تھا۔

واضح رہے کہ رحمت اجمل نے گزشتہ سال خاموشی سے منگنی کی تھی، مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل نے ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی۔

Related Posts