سینیٹر رحمان ملک نے امریکی کالم نگار سنتھیا رچی کو نیا قانونی نوٹس بھیج دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹر رحمان ملک نے امریکی کالم نگار سنتھیا رچی کو نیا قانونی نوٹس بھیج دیا
سینیٹر رحمان ملک نے امریکی کالم نگار سنتھیا رچی کو نیا قانونی نوٹس بھیج دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سینیٹر رحمان ملک نے امریکی کالم نگار سنتھیا رچی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کو ایک نیا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما رحمان ملک نے وکلاء کے ذریعے سنتھیا رچی کو 500 ارب روپے جرمانے کا ہتکِ عزت کا نوٹس بھیجا ہے کیونکہ خاتون کالم نگار نے رحمان ملک پر الزام لگایا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم محترم بے نظیر بھٹو شہید کے خلاف سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے انہیں خوفناک کہانیاں سنائیں۔

خاتون کالم نگار سنتھیا رچی کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری سنتھیا کے ساتھ ایسی کوئی گفتگو کسی بھی وقت نہیں ہوئی۔ رحمان ملک نے الزامات مسترد کرتے ہوئے تمام تر الزامات کو بدنیتی پر مبنی اور توہین آمیز قرار دیا۔

کالم نگار سنتھیا رچی کو بھجوائے گئے نوٹس میں رحمان ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ الزامات ان کی قومی و عالمی سطح پر نیک نامی اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے جھوٹ کا پلندہ ہیں جبکہ رحمان ملک نے طویل عرصے تک نیک نامی کیلئے جدوجہد کی۔

سنتھیا رچی کو بھجوائے گئے نوٹس کے مطابق رحمان ملک بے بنیاد الزامات کا جواب دینا اپنے وقار اور نیک نامی کی توہین سمجھتے ہیں۔ سنتھیا رچی کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں جو ہتکِ عزت کے زمرے میں آتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث اموات میں  اضافہ ہوگا، رحمان ملک

Related Posts