بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی فہرست میں شامل کرنے پر صدر فیٹف کے مشکور ہیں، رحمان ملک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کو ایف اے ٹی ایف میں شامل کرنے پر صدر فیٹف کے مشکور ہیں، رحمان ملک
بھارت کو ایف اے ٹی ایف میں شامل کرنے پر صدر فیٹف کے مشکور ہیں، رحمان ملک

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ رحمان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی لسٹ میں بھارت کو شامل کرنے پر فیٹف کے صدر کے مشکور ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ مالی جرائم سے نمٹنے کے لئے بھارت کے طریقہ کار کی جانچ کرنے کا فیصلہ کرنے پر صدر فیٹف کے شکرگزار ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم مودی اور ان کی حکومت کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت پر صدر ایف اے ٹی ایف کو 4 خطوط لکھے ہیں۔ رحمان ملک کاکہنا ہے کہ صدر فیٹف نے کہا تھا وقت آنے پر کسی دوسرے ملک کی طرح ہندوستان کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ فیٹف ٹیم سے رابطہ کرنے کیلئے بھارت کی مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر اور پنجاب کو خط لکھے ہیں۔ بھارتی حکومت نے پنجاب اور جموں و کشمیر سے ایک ایک آئی جی رینک کے افسر کو نامزد کرنے کے لئے کہا ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فیٹف ٹیم نے بھارتی گجرات کے حکام سے کہا ہے کہ وہ ڈی آئی جی رینک کے ایک افسر کو نامزد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم مودی کو خبردار کرتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر سے اپنا ظالمانہ کرفیو ہٹائے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میرا اگلا قدم مودی کو مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم و مظالم پر عالمی عدالت انصاف میں گھسیٹنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے الگ ہو کر سیاسی خودکشی کرلی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

Related Posts