کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سابق رکنِ قومی اسمبلی اور موجودہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے 2 نمبر آدمی کہنے پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 10 روز قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے ریحان ہاشمی کو 2 نمبر کا آدمی قرار دیا جس پر ریحان ہاشمی کے وکیل سلمان مجاہد بلوچ کی طرف سے قانونی نوٹس بھجوایا گیا۔
قانونی نوٹس میں ریحان ہاشمی کے وکیل سلمان مجاہد بلوچ نے وفاقی وزیر علی زیدی کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور الزامات کے حوالے سے تمام ثبوت و شواہد طلب کیے۔ ثبوت و شواہد کی عدم فراہمی کی صورت میں علی زیدی سے 1 ارب روپے ہرجانے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: معاملہ کافی سنجیدہ لگتا ہے۔علی زیدی کا سعید غنی کی پٹیشن پر ردِ عمل