سماجی کارکن ریحان اللہ والا نے سادگی سے بیٹے کی شادی کرکے معاشرے کوپیغام دیدیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Rehan Allahwala son wedding

کراچی: معروف کاروباری رہنماء اور سماجی کارکن ریحان اللہ والا نے مالی وسائل رکھنے کے باوجود اپنے بیٹے کی شادی سادگی سے کرکے معاشرے کیلئے ایک انوکھی مثال قائم کردی ہے۔

اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ریحان اللہ والا نے نکاح کو آسان اور آسان بنا دیا، ریحان اللہ والا کے بیٹے نے فیصل مسجد میں شادی کرکے کم وسائل رکھنے والوں کیلئے ایک بہترین نمونہ پیش کیا۔

کاروباری رہنماء اور سماجی کارکن ریحان اللہ والا نے فیس بک اکاؤنٹ پر شادی کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے بیٹے کو مبارکباد پیش کی اور امید کی کہ دوسرے شہری بھی ان کی تقلید کرینگے۔

ریحان اللہ والا نے نوبیاہتا جوڑے کو 25 لاکھ روپے بطور تحفہ دیتے ہوئے بے گھروں، یتیموں اور کم مراعات یافتہ طبقے کے ساتھ ملکر خرچ کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:جہیز۔ایک بیٹی کا بوجھ

انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ کچھ لوگ اس سے متاثر ہوں گے اور آسان طریقے سے اسی طرح نکاح کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مسجد میں شادی کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے پر اپنے خاندان اورقریبی دوستوں کا بہت شکر گزار ہوں۔

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10226730521868851&set=a.2881597318715&type=3