عوام کے سانس لینے پر بھی 17فیصد جنرل سیلز ٹیکس، ریحام خان نے منی بجٹ سے متعلق اہم دعویٰ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Reham Khan made an important claim regarding mini budget

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ و معروف اینکر ریحام خان نے منی بجٹ میں عوام کے سانس لینے پر بھی جنرل سیلز ٹیکس کا الزام عائد کیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ منی بجٹ میں عوام کے سانس لینے پر بھی 17 فیصد GST لگایا جائے۔

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن منی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے تیار ہے جس پر حکمتِ عملی طے کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں اجلاس آج ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ میں ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس حوالے سے ن لیگ کی مرکزی ترجمان و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرینگے۔

ترجمان ن لیگ کے مطابق آج ہونے والے مشترکہ اپوزیشن اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور دیگر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کی شرکت بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:منی بجٹ کی تیاریاں، کون کون سے نئے ٹیکس، عوام پر کتنا بوجھ پڑے گا؟

بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف سمیت متحدہ اپوزیشن رہنما پہلے بھی منی بجٹ کی منظوری روکنے سے متعلق بیانات جاری کرچکے ہیں جس کی حکمتِ عملی آج طے کیا جائے گی۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن اجلاس میں فنانس بل اور فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگر اہم سیاسی و قومی نوعیت کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

Related Posts