اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عوام کو بدترین مسائل میں دھکیل کر عمران خان کس منہ سے عوام کے پاس جائینگے۔
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان تحریک عدم اعتماد کیلئے اجلاس کے موقع پرپارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی ہیں، جہاں انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔
ریحام خان نے کہا کہ لاڈلے سمیت کوئی بھی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے، عمران خان نے عوام سے زیادتیاں کیں اب کس منہ سے عوام کے پاس جائینگے۔
ریحام خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں @RehamKhan1 pic.twitter.com/2NUUPIzwVT
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) April 9, 2022
انہوں نے کہا کہ عمران خان معیشت کی تباہی چاہتے ہیں، ملک میں ڈالر 190 روپے تک پہنچ چکا ہے اور یہ ڈالر کو 200 روپے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل ریحام خان کا کہنا تھا کہ اعلی عدلیہ کے خلاف تحریک انصاف کے Paid trolls کی جانب سے چلائی گئی مہم کی مذمت کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں:کوئی دھمکی نہیں دی، امریکا نے عمران خان کے الزامات کی پھر تردید کردی