اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان پر اسلام آباد میں حملہ ہوگیا، نامعلوم افراد گاڑی پر گولیاں چلاکر فرار ہوگئے، واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔
انڈپینڈنٹ اردو ویب سائٹ کے مطابق ٹوئٹر پر پیغامات میں ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی شب ایک قریبی عزیز کی شادی سے واپسی پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اسلحے کے زور پر گاڑی روکی۔
On the way back from my nephew’s marriage my car just got fired at & two men on a motorbike held vehicle at gunpoint!! I had just changed vehicles.
My PS & driver were in the car. This is Imran Khan’s New Pakistan? Welcome to the state of cowards, thugs & the greedy!!— Reham Khan (@RehamKhan1) January 2, 2022
ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گاڑی پر اسلام آباد میں فائرنگ کی گئی جس کی ایف آئی آر درج کروانے کے لیے ساری رات انہیں تھانے میں گزارنی پڑی لیکن الٹا ان سے سوالات کیے جا رہے ہیں۔
ریحام خان کی ٹویٹس کے مطابق وہ اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی کے تھانے میں موجود تھیں، لیکن واقعے کی ایف آئی آر نہیں درج کی گئی۔ ریحام خان کی ٹویٹ کے بعد لوگوں کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کے لیے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں۔
مزید پڑھیں:ریحام خان نے زلفی بخاری کے خلاف منفی مہم کیوں شروع کی؟