نیب کا اقدام، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب کا اقدام، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس منظور
نیب کا اقدام، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس منظور

اسلام آباد: قومی ادارہ برائےا حتساب (نیب) نے وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل ، ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اور بیٹے عبداللہ خاقان کے خلاف ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے وفاق میں حکومت قائم کر لی تاہم نیب سے پیچھا نہ چھڑا سکی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر کے خلاف ضمنی ریفرنس کی منظوری ایل این جی کیس میں دی۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپشن کے الزامات: نیب نے فرح خان کے خلاف انکوائری کی ہدایت کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل ایل این جی ٹرمینل ون کا ٹھیکہ غیر شفاف طریقے سے دینے کے ذمہ دار ہیں۔ سابق بورڈ چیئرمین ایس ایس جی سی شیخ عمران الحق اور دیگر ملزمان کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعرات کو فرحت شہزادی  المعروف فرح خان  کے خلاف آمدن سے زائد غیر قانونی اثاثے جمع کرنے کے الزام میں انکوائری کا حکم دے دیا۔نیب نے لاہور کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی کہ اس معاملے کی قانون کےتحت  انکوائری کی جائے۔ 

نیب کے مطابق فرح کے اکاؤنٹ میں گزشتہ تین سالوں کے دوران 847 ملین روپے کا بڑا ٹرن اوور پایا گیا، جو ان کے بیان کردہ اکاؤنٹ پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتا۔ نیب نے مزید کہا کہ یہ کریڈٹ فرح خان کے ذاتی اکاؤنٹ میں موصول ہوئے تھے اور کچھ ہی عرصے میں فوری طور پر نکال لیے گئے تھے۔

 

Related Posts