کتاب سے زیادہ وفادار کوئی دوست نہیں۔ریماخان کا مداحوں کو مطالعے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کتاب سے زیادہ وفادار کوئی دوست نہیں۔ریماخان کا مداحوں کو مطالعے کا مشورہ
کتاب سے زیادہ وفادار کوئی دوست نہیں۔ریماخان کا مداحوں کو مطالعے کا مشورہ

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے مداحوں کو مطالعے کی عادت اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کتاب سے زیادہ وفادار کوئی دوست نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ ریما خان نے کتاب کو دنیا بھر میں سب سے وفادار دوست قرار دیتے ہوئے مداحوں کو کتابیں پڑھنے کا مشورہ دیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

قبل ازیں اپنی ایک اور انسٹا گرام پوسٹ میں اداکارہ ریما خان نے ڈرامہ نگار حسینہ معین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نہ ختم ہونے والی محبت صرف آپ کیلئے ہے۔

اداکارہ ریما خان کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سمجھا جاتا ہے جو سینکڑوں پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ بلندی، لو میں گم، نکاح، کوئی تجھ سا کہاں، چور مچائے شور اور شرارت جیسی فلموں میں ریما کے کام کو سراہا گیا۔

یاد رہے کہ ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ایسرا بلجیک پاکستان میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکی ہیں اور مداح ان کے حوالے سے کوئی بھی بات سننے کرنے تیار نہیں، اداکارہ عائزہ خان نے ایسرا بلجیک کو اداکارہ ریما خان سے مشابہہ قرار دیا جس پر مداحوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ برس دسمبر کے دوران سوشل میڈیا پر ریما خان اور ایسرا بلجیک کی ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ایسرا بلجیک ریما خان جیسی لگتی ہیں۔

مزید پڑھیں: عائزہ خان نے ریما کو حلیمہ سلطان سے ملادیا، مداح برس پڑے

Related Posts